ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو ممالک روس۔ یوکیرین جنگ میں خاموش بیٹھے ہوئے ہیں وہ سب کچھ کھو سکتے ہیں، زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ محض ایک شروعات ہے اوریہ بعد میں دوسرے ممالک پر بھی قبضہ کرنے کے درپے ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں زیلنسکی نے کہا، "روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ صرف ایک آغاز کے طور پر کیا گیا ہے۔ وہ دوسرے ممالک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ روس کے عزائم کو توڑنے کے لیے ہم فطری طور پر جتنا  ضروری ہوا  ہم اپنا دفاع کریں گے۔”

زیلنسکی نے غیر جانبدار ممالک جنہوں نے جنگ پر ردعمل ظاہر نہیں کیا اور یوکرین کی مدد نہیں کی کا حوالہ  دیتے ہوئے  کہا کہ یہ بہت خطرناک ہے اور یہ ممالک سب کچھ کھو سکتے ہیں۔

اس بات کا دفاع کرتے ہوئے کہ موت پر زندگی کی جیت پر یقین رکھنے والے تمام انسانوں کو یوکرین کی صف میں شامل ہوتے ہوئے  لڑنا چاہیے، زیلنسکی نے کہا، "آپ کو ہماری مدد کرنی چاہیے، کیونکہ اس راستے پر ہم سب سے پہلے نشانہ بنے ہیں۔”

زیلنسکی نے یوکرین کے شراکت داروں کے ان کے مطلوبہ ہتھیار فراہم کرنے  پر ان ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

زیلنسکی نے روسی فوج کے زیر کنٹرول علاقے میں موجود یوکرینیوں پر بھی زور دیا کہ وہ روسی افواج کے خلاف مزاحمت کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں