ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ: ریستوران میں دھماکے سے 6افراد ہلاک‘ کئی زخمی

موغادیشو: صومالیہ کے ریستورا ن میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد تباہی کا منظر

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ریستوران میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ خبرررساں اداروں کے مطابق موغادیشو میں لیڈو کے ساحل پر واقع ایک ریستوران میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران صومالی پولیس چیف ریستوران میں موجود تھے،تاہم وہ اس کارروائی میں محفوظ رہے ۔ ادھر فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں