ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘عمران خان نے فوجداری مقدمات سے بچانے کے لئے جنرل باجوہ پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا’

سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر دبائو ڈالنا شروع کر دیا ہے کہ وہ انھیں فوجداری مقدمات سے بچائیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنی خبر میں نجم سیٹھی نے لکھا کہ ان کی چڑیا نے کنفرم کیا ہے کہ 21 مارچ کو سابق وزیراعظم عمران خان نے جنرل باجوہ سے التجا کی تھی کہ اگر پی ڈی ایم عدم اعتماد کی تحریک واپس لیتی ہے، تو وہ اس کے بدلے قومی اسمبلی کی تحلیل اور نئے الیکشن کے لئے تیار ہیں۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تاہم جب پی ڈی ایم نے ان کی بات ماننے سے صاف انکار کیا تو عمران خان نے این آر او کیلئے ذاتی طور پر سابق صدر آصف علی زرداری کو پیغام بھیجا لیکن زرداری صاحب نے بھی صاف انکار کر دیا۔ اب عمران خان جنرل باجوہ پر فوجداری مقدمات سے بچانے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

دوسری جانب صحافی طلعت حسین نے بھی اسی قسم کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ابھی خبر ملی ہے کہ عمران خان نے اپنے دوست ملک ریاض کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل آصف زرداری کے پاس بھیجا اور ووٹنگ کا حصہ نہ بننے کی درخواست کی لیکن انہوں نے صاف انکار کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں