ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا: ناجائز آئل ریفائنری میں دھماکہ،100افراد جل کر ہلاک

 نائیجیریا کے صوبہ ریورز میں ایک نا جائز آئل ریفائنری میں دھماکہ ہونے سے سو افراد ہلاک ہو گئے۔

 صوبائی کمشنر برائے پٹرول گڈلک اوپیا کے مطابق، جمعے کے روز ایک ناجائز آئل ریفائنری میں دھماکہ ہوا۔

 اس دھماکے  سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں سو افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔ 

پٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر سے مالا مال نائیجیریا میں حکومتی کوششوں کے باوجود ناجائز آئل ریفائنریاں موجود ہیں جن کی وجہ سے  حکومت کو یومیہ د ولاکھ بیرل خام تیل کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

 اسی صوبے میں گزشتہ سال بھی ایک ناجائز آئل ریفائنری میں دھماکے سے پچیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں