ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی آرٹی 23 اپریل بچوں کے جشن کی سرگرمیاں

ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن   کے زیر اہتمام روایتی ’’23 اپریل  جشن ِاطفال ‘‘ کی سرگرمیوں کو امسال استنبول باشاق شہر  ملت  باغ میں منایا جا رہا ہے۔

مرکزی سٹیج پر، TRT 2 ابری ورکشاپ، TRT Spor کے قومی کھلاڑیوں اور چھوٹے بچوں کی کارکردگی، TRT میوزک کے زمانے گروپ اور چائلڈ زچینی وائلنسٹ ایرن یاووز کا کنسرٹ، TRT چلڈرن کے رفدان طائفے کے میوزیکل شو، MSB جنیسری یونین کنسرٹ، TRT استنبول اور انکقرہ  کے بچوں کا پروگرام اوحاجت تپے یونیورسٹی فوک ڈانس ٹیم تال اور رقص کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

 

ممتاز گلوکار مرات دال کلچ بھی مرکزی اسٹیج پر بچوں کے لیے گائیکی کر رہے ہیں۔

TRT 1, TRT 2, TRT Child, TRT Spor, TRT News, TRT Avaz, TRT Music, TRT Documentary, TRT EBA, TRT Radios, TRT Archive, Accessible TRT اور TRT انٹرنل پروڈکشنز اپنے پروموشنل سٹینڈز پر بچوں سے ہمکنار ہو رہے  ہیں۔

شرکاء ایونٹ کے علاقے میں TRT کی ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کے تجربات سے بھی مستفید  ہو رہے ہیں۔ اور TRT بچوں کی دنیا، TRT Guess اور TRT چلڈرن لائبریری ایپلی کیشنز کے لیے تیار کردہ خصوصی شعبہ جات میں  بچوں کے لیے انٹرایکٹو کھیل کے ماحول میں خوشگوار وقت گزار رہے ہیں۔

ایونٹ کے علاقے میں کہانی سنانے کا خیمہ، تیر اندازی کا پلیٹ فارم، ایجادات کی نمائش، کھیلوں کی سرگرمیاں اور جمپنگ پلیٹ فارم کو بھی  جگہ دی گئی ہے۔۔

23 اپریل چلڈرن فیسٹیول کو ٹی آرٹی ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر براہ راست پیش کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں