ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ‏عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کردی ہے، منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جارہی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ‏‏تحریک انصاف 26 اپریل بروز منگل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے الیکشن کمیشنر کے رویئے کے خلاف احتجاج کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں