ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین نے انٹر نیٹ کمپنیوں کیلیے قوانین مزید سخت کر دیے

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے انٹرنیٹ کمپنیوں کے لیے قوانین مزید سخت کردیے،جس کا مقصد سیکورٹی خطرات سے بچنا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپی یونین میں منظور کیے گئے قانون کے تحت گوگل فیس بک اور دیگر بڑے آئی ٹی اداروں کو لگام دی جائے گی۔ نئے ضوابط کے تحت آن لائن پلیٹ فارم کو کسی قسم کے نفرت آمیز مواد کی رپورٹ کے جواب میں 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کرنا ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آن لائن مواد میں کسی شخص کی جان یا ملکی سیکورٹی کو خطرہ لاحق ہو توکمپنی کو فوری طور پر حکام سے رابطہ کرنا ہوگا۔ نئے قانون کو ڈیجیٹل سروسز ایکٹ(ڈی ایس اے) کا نام دیا گیا ہے۔ یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن کا کہنا تھا کہ ہمارے نئے ضابطے آن لائن صارفین کو تحفظ فراہم کریں گے۔ اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کے علاوہ تجارت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ جو چیز آف لائن غیر قانونی ہے وہ یورپی یونین میں آن لائن بھی غیر قانونی ہوگی۔ یورپی کمیشن اور رکن ممالک کی بڑے آن لائن پلیٹ فارمز کے نظام تک رسائی ہوگی۔اس طرح غیر قانونی مواد کو تیزی سے ہٹادیا جائے گا اور آن لائن مارکیٹ کو محفوظ بنایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں