ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جن کا احترام لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں ،شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک کے سیاسی حالات کو گمبھیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے حالات اتنے پریشان کُن ہوگئے ہیں کہ جن کا احترام پورے ملک پر لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے حالات تشویش ناک، پریشان کُن اور گمبھیر ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومتی عہدیداروں پر تنقید کی اور کہا کہ جن لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے انہیں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے‘ سب سے پریشان کن بات یہ ہے جن کا احترام پورے ملک پر لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کے ایجنٹوں کو تاج محل میں سجا دیا ہے‘ قوم میری بات یاد رکھے، عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی اور ایسا زناٹے دار رنگ پڑے گا کہ موجودہ حکومت کی عمر پاکستان کی تاریخ میں سب سے کم ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں