ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کائونٹی چمپئن شپ، مڈل سیکس نے گلیمورگن کو اننگز اور 82 رنز سے ہرا دیا

لندن (جسارت نیوز)انگلش کائونٹی چمپئن شپ میں مڈل سیکس نے گلیمورگن کو اننگز اور 82 رنز سے ہرا دیا، مڈل سیکس کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 214 رنز کی برتری کے ساتھ 336 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، جان سمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ٹوبی رولینڈ جونز 65 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ گلیمورگن کی طرف سے جیمز ہیرس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ گلیمورگن کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اس طرح اسے اننگز اور 82 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، مائیکل نیسر 27 اور مارنس لابوشین 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں