اسلام آباد: وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان کی خدمات سندھ حکومت سے ایف آئی اے کے سپرد ،پولیس سروس گریڈ 20 کے احسان منظور کی خدمات بلوچستان حکومت سے واپس لے لی گئی۔
احسان منظور کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئی پولیس سروس گریڈ 20 کے عبدالجبار کی خدمات بھی ایف آئی اے کے سپرد پولیس سروس گریڈ 20 کے جہانزیب نظیر خان کی خدمات اسلام آباد سے واپس لیکر ایف آئی اے کے سپرد کردیں اس طرح پولیس سروس گریڈ 19 کے محمد شہزاد آصف خان کی خدمات بلوچستان سے ایف آئی اے کے سپرد پولیس سروس گریڈ 19 کے کیپٹن ریٹائرڈ جواد قمر کی خدمات بھی بلوچستان سے ایف آئی اے کے سپرد پولیس سروس گریڈ 19 کے سرفراز خان ورک کی خدمات ایسٹبلشمنٹ ڈویڑن سے ایف آئی اے کے سپرد کردی گئیں تمام تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔