ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیر میں ہونے والی ان ہاؤس تبدیلی خطہ کی خوشحالی کی نوید ہے،ملک عنصر سہیل

مظفرآباد:وائس چیئرمین محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ ملک عنصر سہیل نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والی ان ہاؤس تبدیلی خطہ کی خوشحالی اور تعمیر وترقی کی نوید ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور سینئر ترین پارلیمنٹرین خواجہ فاروق احمد ملکر ریاست کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔

ان خیالات کا وائس چیئرمین محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ ملک عنصر سہیل نے وزراء کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان ایک جہاندیدہ شخصیت ہیں وزیراعظم اپنی کابینہ کے سنئیر ترین پارلیمنٹرین خواجہ فاروق احمد کے تجربے سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد ملکر خطہ میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

پی ٹی آئی اپنے انتخابی منشور کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور معاشرے کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد حلقہ تین سٹی مظفرآباد میں تعمیر و ترقی کے جال بچھا کر عوام کو گھروں کی دہلیز پر سہولیات فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

میرٹ پر عوام کو ان کا حق دینا پی ٹی آئی کا منشور ہے آزاد خطہ میں گورننس کی بہتری کیلئے بے لاگ احتساب ضروری ہے۔کرپشن جیسے ناسور کو ختم کر کے ہی خطہ میں انصاف اور میرٹ کا بول بالا کیا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں