ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جامعہ کراچی دھماکا،وزیر اعظم کا وزیر اعلی سندھ کو فون ، رپورٹ طلب

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے پر وزیر اعلی سندھ کو فون کرکے معلومات حاصل کی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے پر وزیر اعلی سندھ کو فون کرکے معلومات حاصل کی ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے دھماکے کی مذمت اور ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انتہائی قابل مذمت واقعے میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی کے اندر وین دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کیا اور ان سے دھماکے کی تفصیلات دریافت کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں بتایا کہ واقعے میں تین چینی باشندے اور ایک پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہوئے ہیں، ملوث افراد کو پکڑنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں