ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے عیدالفطر پر چھٹیوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے عید الفطر پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سوموار 2 مئی سے 5 مئی تک سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، عیدالفطر پر سوموار 2 مئی سے 5 مئی تک سرکاری تعطیلات ہونگی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 2 مئی سے 4 مئی تک چھٹی کی سمری بھجوائی گئی تھی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 3 کی بجائے 4 دنوں کی چھٹیاں منظور کی ہیں ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب شوال کی رویت دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو طلب کرلیا گیا ہے،اسلام آباد وزارت مذہبی امور میں ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں