لکی مروت:ریسکیو1122سروس لکی مروت کے اہلکاروں کی عید الفطرکی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ماہ رمضان کے آخری ایام اور عید کے لئے خصوصی پلان تشکیل دے دیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ماتحت افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر فصیح اللہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 سٹیشنوں اور ریفرل پوائنٹ میں معمول کے حساب سے عوام کو سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، عیدالفطر پرانڈس ہائی وے پرٹال پلازہ کرم پل کے نزدیک نیا پوائنٹ قائم کیا جائے گا جہاں ایمبولینس گاڑی بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن ایمرجنسی ڈیوٹی کے لئے موجود ہوں گے اس کے علاوہ عید کے ایام میںریسکیو 1122 کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی گاڑیوںمیں زندگی بچانے والی ضروری ادویات اور سامان کے ساتھ ساتھ ریسکیو سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی جائے ۔