ریاض:سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے عمرہ ویزہ کی درخواستوں کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے بیرون ملک سے عمرہ ویزے کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16مئی مقرر کی ہے،بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ سیزن کا اختتام 30مئی 2022کو ہو گا جس کے بعد یکم ذوالعقدہ سے حج سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔
عمرہ ویزہ کے لیے درخواستوں کی وصولی 15 شوال بمطاق 16 مئی مقرر کی گئی ہے جس کے بعد عمرہ ویزے کے لیے درخواستیں قبول نہیں ہوں گی،امسال عازمین حج کی مجموعی تعداد 10 لاکھ مقرر کی گئی ہے جن میں سے 85 فیصد بیرون مملکت جب کہ 15 فیصد اندرون مملکت کے عازمین ہوں گے،حج کوٹہ میں سب سے زیادہ عازمین انڈونیشیا سے ہوں گے جس کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار جب کہ دوسرا نمبر پاکستان کا ہو گا جہاں سے 81ہزار 132 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
The post سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزہ کی درخواستوں کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا appeared first on Daily Jasarat News.