ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس نے مریم نواز پاسپورٹ کیس کی سماعت سے معذرت کرلی

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مریم نواز کی پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔
مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے جس پر عدالت نے گزشتہ روز سماعت بھی کی اور ای سی ایل رولز طلب کیے۔
اب لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد لیگی رہنما کی درخواست نئے بینچ کے روبرو لگانے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ہے۔
اس سے پہلے بھی ایک بینچ سماعت سے معذرت کرچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں