ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مئی ہنگامہ خیز مہینہ ہوگا؟

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی سیاست میں ہنگامہ خیز مہینہ ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ استعفے لیے بھی جاسکتے ہیں اور دیئے بھی جاسکتے ہیں، پٹرول پرسبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک کوزبردست ایندھن فراہم ہوگا۔ تحریک حکومت کوجلد ختم کردے گی، ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن رہ گیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پٹرول اوربجلی پرآئی ایم ایف کے دبائو پرسبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبرکھودے گی۔ عمران خان روس سے 30 فیصد سستی گیس، پٹرول اورگندم لینے جارہے تھے۔ اس اقدام سے ملک میں عوام کوبڑا ریلیف ملتا اورمہنگائی میں کمی آتی، سامراجی سازش کے تحت عوام کوسستی گیس، پٹرول اورگندم سے محروم کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں