کراچی (اسٹاف رپورٹر)پہلی الصغیر فائیو اے سائیڈ رمضان نائٹ ہاکی لیگ میں اولمپین انوار احمد خان کی ٹیم نے چمپئن شپ جیت لی ۔ اولمپین اختر حسین کی ٹیم نے دوسری، اولمپین عبدل وحید خان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کھلاڑیوں میں کپ ، ترافی ، سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ شاندار کارکردگی پر صدیق مہدی ،بلال بن راشد ، امسل ، سمیر اور عفان کو کپ دیے گئے۔ فائنل میں اولمپین انوار احمد خان کی ٹیم نے اولمپین اختر حسین کی ٹیم کو پینیلٹی اسٹروک پر صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر فائنل جیت لیا۔ فائنل صفر ، صفر سے برابر رہا فیصلہ پینیلٹی اسٹروک پر ہوا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ریان الدین قریشی نے گول اسکور کیا۔ کامران اطہر اور کامران رئیس نے امپائرنگ کے فرائض ادا کیے۔ جب کہ عبدل واحد ، فہد اور حمزہ ہاشمی ٹیکنیکل افشیلز تھے۔ اولمپین اختر حسین کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ فائنل کے مہمان خصوصی الصغیر ہاکی کلب کے سرپرست اعلیٰ ممبر صوبائی اسمبلی وسیم قریشی تھے۔ مہمان خصوصی کا چاروں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔