ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایڈمنسٹریٹر کراچی الیون نے ایم سی الیون کو کرکٹ میچ میں شکست دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی الیون اور ایم سی الیون کے درمیان نائٹ کرکٹ میچ ایڈمنسٹریٹر کراچی الیون نے باآسانی جیت لیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی الیون کی قیادت بیرسٹرمرتضی وہاب اور ایم سی الیون کی قیادت میونسپل کمشنر سید افضل زیدی نے کی۔دونوں ٹیموں میں کے ایم سی کے مختلف محکموں کے سربراہان، افسران اور ملازمین نے حصہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ رمضان المبارک میں نائٹ کرکٹ میچ کا انعقاد کراچی کی روایت رہی ہے اوران کھیلوں کے مقابلوں سے شہرکی رونقوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کراچی کے مختلف علاقوں میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیے جاتے ہیں ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں