ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی طویل بندش سے پانی کا بحران ،کوئی پوچھنے والا نہیں ،عقیل احمد خان

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور حیسکوکی نا اہلی نے عوام کو مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار کر دیا ہے۔ ایچ ڈے اے، واسا ملازمین کی ہڑتال کے باعث چھوٹی سڑکیں اور گلیاں ہی نہیں بلکہ شاہراہیںبھی سیوریج کے پانی میں ڈوب گئیں ہیں،عوام مسلسل مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں، شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں، گٹرابل رہے ہیں ، شہری صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔حکومت ، ماتحت ادارے اور متعلقہ ذمے داران زبانی جمع خرچ اور نمائشی اقدامات کے سوا کچھ کرنے پر تیار نہیں، انتظامیہ جلد از جلد ایچ ڈے اے ملازمین کے مسائل حل کر ے۔ انہوں نے کہا کہ شہر سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے،گلی محلوں میں جگہ جگہ پانی جمع اور گندگی کے ڈھیر ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ مختلف موذی امراض کو جنم دے رہے ہیں لیکن حکومت کی بے حسی یہ ہے کہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے آنکھیں بند کیے بیٹھی ہے، شہر کے اکثر راستے گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کرتے ہیںجبکہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں۔ رمضان المبار ک کے مہینے میں بھی نماز کے اوقات میں مساجد کے باہر پانی کھڑا نظر آتا ہے،کاروباری مراکز گندے پانی میں ڈوبا ہواہے جس کے باعث تاجروں اور شہریوں بالخصوص خواتین، بچوں اور معمرافراد کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔انہوں نے وزیر بلدیات سندھ سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے اور ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں