ہرارے(جسارت نیوز)زمبابوے الیون نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا اے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی ، خراب موسم کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا۔ جنوبی افریقا اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنائے، اینڈلی فیلکوایو نے 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، زمبابوے الیون کی طرف سے ڈونلڈ تریپانو نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 274 رنز کے تعاقب میں زمبابوے الیون نے 48.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 266رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ روک دیا گیا، مسلسل بارش اور گرائونڈ میں پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور میزبان ٹیم کو 5 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ کپتان سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز بنائے، دیگر بیٹرز میں پرنس میسوری 49 اور ملٹن شومبا 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا اے کی طرف سے ریزا ہینڈریکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔