حافظ آباد میں نامعلوم شخص کے سیگریٹ پھینکنے سے گندم کی تیار فصل میں آگ لگ گئی ،60 ایکڑ تیار فصل جل کر خاکستر ہو گئی.
فصل کو آگ لگنے کا واقعہ نواحی گاوں چھنی جامکے میں پیش آیا جب گندم کی تیار فصل میں کسی نامعلوم شخص نے دھتکے سگریٹ کو گندم کی تیار فصل میں پھینکا جس سے مختلف کسانوں کی تیار فصلیں دیکھتے دیکھتے جل کر راکھ ہو گئیں۔
ریسکیو نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ بھجانے کا عمل مکمل کیا لیکن آگ کے باعث گندم کی فصل تباہ ہونے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان ہو گیا.
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments