کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے ایویلویشن پروگرام کے تحت کوچز کے انٹرویوزشروع ہو گئے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں 3 رکنی کمیٹی کوچز کے انٹرویوز کر رہا ہے۔کمیٹی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے ہر کوچ کے انٹرویو کا دورانیہ 30منٹ ہوگا، کارکردگی، مختلف کنڈیشنز میں ٹیم پرفارمنس اور پلیئر ڈیویلپمنٹ پر سوالات ہوں گے۔کوچز کے انٹرویوز کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا، تیسرے روز کوچز سیمینار ہوگا، جس میں آئندہ کرکٹ سیزن کی حکمت عملی دی جائے گی۔