ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھیلوں کے فروغ کیلیے بھرپور تعاون کریں گے،مظہر خاصخیلی

حیدرآباد (جسارت نیوز)کھیلوںکے فروغ کے لیے سندھ اسپورٹس بورڈ بہتر انداز میں کام کر رہا ہے اور کرتا رہے گا تا کہ نئے کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ نئے کھلاڑی اور نئے کھیل سامنے آئیں ان خیالات کا اظہار سندھ اسپورٹس بورڈ مٹیاری کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مظہر خاصخیلی نے انٹر کلب رمضان نائٹ بوسی ولو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے سندھ اسپورٹس بورڈ کا تعاون جاری رہے گا ،اس موقع پر مہمان اعزازی عدل نیوز کے سی ای او ایڈووکیٹ پیر محمود جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں کھیلوں کے فروغ کے لئے عامر کفایت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا کیونکہ اس سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ،مہمان اعزازی پاکستان بوسی ولو فیڈریشن کے سیکریٹری عبدالصمد خان شیروانی نے کہا کہ ہم نے پاکستان بوسی ولو کھیل کو متعارف کرایا ہے اور اب سندھ کے بعد پورے پاکستان میں بوسی ولو کھیل کھیلاجائے گا جس کے لئے بھرپور انداز میں کام ہورہا ہے،آرگنائزنگ سیکریٹری عامر کفایت نے ایونٹ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتا یا کہ انٹر کلب ٹورنامنٹ نے بھرپور تعاون کیا ہے جس کی بدولت یہ شاندار ٹورنامنٹ منعقد ہوا اس ٹورنامنٹ میں حیدرآباد کے 14کلبوں نے شرکت کی جبکہ ایک کلب ڈسٹرکٹ جامشورو سے بھی آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں