ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین : کینری جزائر کے قریب کشتی ڈوبنے سے ایک مہاجر ہلاک ‘ 24لاپتا

میڈرڈ: اسپین کے کینری جزائر میں ڈوبنے والی کشتی سے مہاجرین کو ریسکیو کیا جارہا ہے

میڈرڈ(انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے جزائر کینری کے قریب بحر اوقیانوس میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 24 لاپتا ہو گئے۔ ہسپانوی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ کشتی مغربی صحارا کے کیپ بوجدور سے روانہ ہوئی ، جس میں 61 افراد سوار تھے ۔ امدادی کارکنوں نے صرف 36 کو زندہ پایا۔ زندہ بچ جانے والوں میں 2بچے اور 10 خواتین شامل ہیں ، جنہیں گران کینریا جزیرے سے بچایا گیا اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ مغربی افریقا کے ساحل پر واقع جزیرہ یورپ جانے والوں کی اہم منزل بن گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں