ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف نے حکومت کولالی پاپ دیا  ہے، شوکت ترین

لاہور: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے موجودہ حکومت کولالی پاپ دیا گیا ، حکومت عالمی مالیاتی ادارے کے آگے لیٹ گئی ہے، آئی ایم ایف آئندہ بجٹ میں ان سے اپنی مزید شرائط بھی منوائے گا۔

شوکت ترین نے کہاکہ  مراسلے میں بالکل دھمکیاں دی گئی تھیں، مراسلے میں کہا گیا تھا کہ امریکا اور یورپی یونین میں تنہا کریں گے ، اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ امریکا ہماری معیشت متاثر کر سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ آئی ایم ایف کا رویہ جارحانہ ہوتا تھا، بجلی ٹیرف اور اسٹیٹ بینک خود مختاری پر میں نے سٹینڈ لے لیا تھا، ہم نے جب آئی ایم ایف سے مذاکرات کیے تو ان کا رویہ سرد تھا، اسٹیٹ بینک خودمختاری پر کئی شقوں میں سالمیت کا مسئلہ آ رہا تھا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ  سبسڈی کے معاملے پر آئی ایم ایف کو کہا کہ یہ ہماری اپنی مرضی ہے، آئی ایم ایف نے ہمیں کہا کہ سبسڈی کیسے دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں