ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ بن گئے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو سے حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف اور پی پی قیادت سمیت دیگر حکومتی اراکین نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔
تقریب حلف برداری کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارکباد دی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے گلے مل کر انہیں مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں