ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہبازشریف کی حکومت کوئی بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں،  شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں،31مئی  سےپہلےانتخابات کی تاریخ دی جائے،شہبازشریف کی حکومت کوئی بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  ن لیگ کے چوروں کو دیکھنے سے لوگوں میں نفرت بڑھ جاتی ہے،عمران خان نے ساری دنیا کو مقصود چپڑاسی یاد کروا دیا ہے،عوام ان چوروں سے تنگ آ گئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں  ڈیڑھ سال پہلے کہتا تھا ن میں سے ش نکلے گی کوئی مانتا نہیں تھا،کابینہ میں زیادہ تر وزیرمجرم ہیں، ہم سے بھی سیاسی غلطیاں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی تحریک انصاف پر بین نہیں لگا سکتا،عوامی مسلم لیگ عمران خان کی کال پر لانگ مارچ میں شریک ہو گی،عمران خان کی کال پر اس ملک میں انقلاب آ سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں