ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی کردیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کردیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا اور اسپیکر آفس کی جانب سے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ آج پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس متوقع تھا جس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھی اپنی تیاری پوری کر رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے فوری طور پر اجلاس ملتوی کیے جانے کی وجہ نہیں بتائی ہے تاہم اسپیکر آفس کی جانب سے کہا جارہا ہےکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ اجلاس امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا ہے۔

واضح رہےکہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جانی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ ناکامی کے پیش نظر سپیکر پرویز الہی نے اسمبلی اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں