لندن(جسارت نیوز)برٹش اوپن گالف ایونٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سینٹ اینڈریوز میں ہونے والے 150ویں ایونٹ میں 3لاکھ شائقین کی آمد متوقع ہے۔آر اینڈ اے نے منگل کو رپورٹ کیا کہ اس موسم گرما میں برٹش اوپن کے لیے سینٹ اینڈریوز میں ریکارڈ 290,000شائقین کی آمد متوقع ہے۔ منتظمین کا دعوی ہے کہ اس سے 239,000 شائقین کاسابق ریکارڈ ٹوٹ جائے گا جنہوں نے 2000 میں اولڈ کورس میں ٹائیگر ووڈس کو کیریئر کا گرینڈ سلیم مکمل کرتے ہوئے دیکھا تھا ۔ اوپن میدان میں عام طور پر سینٹ اینڈریوز گالف کورس سب سے زیادہ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، اس کے بعد انگلینڈ کے شمال مغرب کے رائل برکڈیل، رائل لیورپول، رائل لیتھم اور سینٹ اینس کے گالف کلبز ہیں۔عالمی وبا کورونا کے بعد گزشتہ سال رائل سینٹ جارج کے 32,000شائقین نے گولف کورس میدان کا رخ کیا۔