ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر کا سعودی عرب کا دورہ

ریاض: سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ترک صدر پہلی مرتبہ سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دو روز کے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

ترک صدر طیب اردوان نے جدہ آمد کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات، عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدر نے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے 2018 میں ترکی میں قتل کے بعد سعودی عرب اور ترکی کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ ترکی نے سعودی صحافی کے قتل کی ذمہ داری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر عائد کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں