کراچی (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ جسارت کے ساتھیوں کے لیے جسارت اسپورٹس اینڈ ری کریشن کلب کے زیراہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر طاہراکبر ، مدیر اعلی شاہنواز فاروقی، فرائیڈے اسپیشل کے مدیر یحی بن زکریا اور اسٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر استحکام پاکستان اور ادارے کی ترقی کے لیے خاص دعا کی گئی۔