ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے جنگی جرائم سے متعلق ہمارے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا:عالمی عدالت انصاف

 عالمی عدالت انصاف کے اٹا رنی کریم خان نے کہا ہے کہ  یوکرین کے خلاف جنگی جرائم سے متعلق  دعووں سے متعلق نوٹس کا روس نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

 اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل میں فرانس اور البانیہ کی تجویز پر یوکرین کے خلاف جنگی جرائم  آریا فارمولا نامی ایک  غیر سرکاری نشست کا اہتمام کیا گیا ۔

نشست سے خطاب میں  آئی سی سی کے اٹارنی کریم خان نے بتایا کہ  تینتالیس ممالک نے یوکرین کے خلاف روس کے جنگی جرائم پر ہم سے رجوع کیا،ہم نے روس کو تین عدد نوٹس بھیجے مگر ان کا کوئی جواب ہمیں موصول نہیں ہوا مگر ہم نوٹس بھِیجنا جاری رکھیں گے۔

کریم خان نے کہا کہ نوٹس بھِیجنےکے پس پردہ کوئی سیاسی مقصد یا منصوبہ  کارفر ما نہیں ہے۔

یاد رہے کہ  کیف کے قریب واقع شہر بوچا  کو روسی فوج سے آزاد کروانے کے بعد  یوکرینی فوج کو وہاں سے 410 شہریوں کی لاشیں ملی تھیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں