ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاست میں انتہا پسندی آگئی، مدینہ منورہ کے بعد اسلام آباد میں حملہ

اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں نجی ہوٹل پر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور اعجاز چوہدری پر نوجوانوں سے ہاتھا پائی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعجاز چوہدری اور قاسم سوری نجی ہوٹل پر بیٹھے گفتگو میں مصروف تھے کہ کچھ نوجوان ہوٹل میں داخل ہوتے ہی پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے لگانے لگے جس پر اعجاز چوہدری نے نوجوان پر حملہ کرنے کی غرض سے چمچ اٹھا کر مارنا چاہا تو نوجوان قاسم سوری اور اعجاز چوہدری پر برس پڑے۔

عمران خان کی جارحانہ سیاست کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ حرم نبی محترم کی میں عمران خان کے حامیوں کی نعرے بازی کے بعد پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ ہاتھا پائی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
اس سے پہلے گزشتہ بڑی رات کو مدینہ منورہ میں وزیراعظم شہباز شریف چور چور کے نعرے لگائے گئے اور شاہ زین بگٹی سمیت دیگر سیاستدانوں پر حملے کیے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں