ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عارف علوی،عمران خان ،گورنر پنجاب ،قاسم سوری ودیگر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت نے صدر مملکت عارف علوی، سابق وزیر اعظم عمران خان، قاسم سوری اور عمر سرفراز چیمہ کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے دستور پاکستان پر عمل درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئین شکنی کے جرم میں سابق حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان شخصیات میں صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں، جن کے خلاف کارروائی کے لیے وزارت قانون وانصاف اور وزارت داخلہ نے ریفرنس کی تیاری شروع کردی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے عمل میں واضح آئین شکنی کی گئی، صدر عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے ایماء پر آئین شکنی کی، دستور کوسبوتاژ کیا، پنجاب اسمبلی میں آئینی عمل کو سبوتاژ کیا گیا اور گورنر نے آئین شکنی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے پارٹی چیئرمین کے حکم پر آئین قربان کر دیا، عدالت عظمیٰ اور ہائی کورٹ کے آئین پر عمل درآمد کرنے کے واضح احکامات کی توہین کا جرم کیا گیا، بیانات اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کرلیے گئے ہیں جنہیں شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، ریفرنس سے پاکستان کی سیاسی وعدالتی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قانون کے تحت آرٹیکل 6 کی کارروائی کرنے کی مجاز وفاقی حکومت ہے،قانون کے تحت وفاقی حکومت ریفرنس تیار کر کے دائر کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں