ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فن لینڈ اور سویڈن چاہیں تو نیٹو میں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا: اشٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل اشٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ اگر فن لینڈ اور سویڈن نیٹو اتحاد میں شامل ہونا چاہیں تو انہیں فراخدلی کے ساتھ قبول کیا جائے گا۔

نیٹو  کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس کی طرف یوکرین پر حملے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن میں داخلی سطح پر یہ دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ نیٹو اتحاد میں شامل  ہوں۔

خبر کے مطابق ،یہ دونوں ممالک آئندہ ماہ یعنی مئی کے وسط تک نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست کر سکتے ہیں۔

اشٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ  یہ ان دونوں ممالک کا فیصلہ ہو گا لیکن اگر وہ ایسا طے کرتے ہیں تو ان کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا جائے گا اور رکنیت کا عمل جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں