واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے 135 ممالک پر کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے 2050 ء تک عالمی سطح پر سالانہ اقتصادی پیداوار میں 4فیصد کمی ہونے کا امکان ہے ۔ اس سے دنیا کے کئی غریب ممالک کو غیر سخت نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پی اینڈ ایس گلوبل کی رپورٹ کے مطابق سمندر کی سطح میں اضافے ، گرمی کی شدت بڑھنے ، خشک سالی اور طوفانوں کے جائزے سے پتاچلا کہ 2050ء تک دنیا کے حالات یکسر تبدیل ہوجائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وسط ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقاکے خطوں کو بڑے خطرات کا سامنا ہے۔