ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں جمعة الوداع کی ادائیگی

مدینہ منورہ: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ارکان کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں جمعة الوداع کی ادائیگی کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ اس سے قبل شہباز شریف نے اپنے وفد کے ارکان کے ہمراہ دو مرتبہ روزہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔

قرآن مجید کی تلاوت کی اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔ واضح رہے کہ شہباز شریف 13رکنی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شہباز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں