ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ ڈاکٹرا رشاد محمد علیمی سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے ، جہاں انہوں اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد عیبان جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ پر یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ کا خیر مقدم کیا۔ائرپور ٹ پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔ بعد میں انہوں نے شاہ سلمان سے ملاقات بھی کی۔