ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلش کاﺅنٹی میں پاک بھارت جوڑی کی شراکت توجہ کا مرکز بن گئی

لندن: انگلش کاﺅنٹی میں پاک بھارت جوڑی کی شراکت توجہ کا مرکز بن گئی۔ محمد رضوان اور چتیشور پجارا کی ایک ساتھ کھیلتے ہوئے تصاویر وائرل ہوگئیں، دونوں کرکٹرز سسیکس کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

گزشتہ ڈرہم کے خلاف میچ کے دوسرے روز آخری سیشن میں محمد رضوان نے سنچری میکر بھارتی بلے باز چتیشور پجارا کو جوائن کیا تو اس دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اس تصویر پر پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ کھیل ختم ہونے تک چتیشور پجارا 128 جبکہ محمد رضوان 5 پر ناٹ آو¿ٹ تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں