ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلجئیم سے ترکش ائیر لائنز کو ایوارڈ

بیلجیئم میں، برسلز ہوائی اڈے کی کمپنی نے ترکش ایئر لائنز (THY) کو شارٹ ہول ایئر لائن نیٹ ورک ڈویلپمنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

برسلز ایئرپورٹ کے تحریری بیان کے مطابق، 2021 برسلز ایئرپورٹ ایوی ایشن ایوارڈز کے مستحقینکے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

2021 میں، وقت کی پابندی اور کارکردگی، نیٹ ورک کی ترقی، سیکورٹی اور ماحولیات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایئر لائنز کو 12 ایوارڈز  سے نوازہ گیا ہے۔

بیلجیئم کی ترک کمیونٹی کی خدمت کے لیے فلائٹ کے سخت شیڈول کی پابند  ترکش ائیر لائنز    کو     اس سال انطالیہ اور دارالحکومت انقرہ کے لیے نئی پروازیں شروع کرنے پر شارٹ ہول ایئر لائن نیٹ ورک ڈویلپمنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

 جاری کردہ  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  قرنطینہ اور سفری پابندیوں کے بعد دوستوں اور خاندان والوں کوملانا بڑی اہمیت  کا حامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں