ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تجزیہ 35

ترک مسلح افواج نے موسم ِ بہار کے آغاز کے ساتھ  شمالی عراق میں نیا عسکری آپریشن شروع کیا ہے۔ پنجہ لاک آپریشن کے نام سے منسوب کردہ تازہ عسکری  حربوں میں ترکی کی سرحدوں سے متصل آواشین، باسیان اور زاپ علاقوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ ترک فضائیہ کی مدد سے PKK کے ٹھکانوں کو  نشانہ بنایا جا رہا ہے تو  کمانڈوز کی بھاری تعداد کو بھی علاقے کو منتقل کیا گیا ہے۔

سیتا خارجہ پالیسی  تحقیق دان  جان اجون کا مندرجہ بالا موضوع پر جائزہ ۔۔

ترکی  پی کے کے دہشت گرد تنظیم  کے خلاف جدوجہد کو پُر عزم طریقےسے جاری رکھے ہوئے ہے تو ملکی سطح پر جاری  عسکری آپریشنز سمیت  سر حد پار  بھی  بھی فعال   طریقے سے  دہشت گرد تنظیم کو ہدف بنا رہی ہے۔   

عراق اور شام میں PKK کے علاقائی تسلط کو ختم کرنے کے لیے ایک طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔ اس تناظر میں، موسم بہار کے مہینوں کی آمد کے ساتھ ہی، شمالی عراق میں PKK دہشت گرد تنظیم کے آگے کے علاقے میں موجود ٹھکانوں  کو   آپریشن کلاؤ لاک کے ذریعے نشانہ بنایا جانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

 ترک مسلح افواج ایف 16 اورمسلح ڈراؤنز  کے ذریعے نشانہ بنائے گئے علاقوں میں،  فضائی  کارروائیوں کے ذریعے کمانڈوز کی منتقلی کے ذریعے علاقے پر اپنی حاکمیت کو وسعت  دے رہی ہیں۔ خاص طور پر آواشین، باسیان اور زاپ علاقوں  پر ترک  فوجی دستوں نے  اپنا کنٹرول سنبھال لیا ہے تو اس خطے میں غاریں اور سرنگوں کو غیر موثر بنایا جا رہا ہے۔ اس آپریشن میں ابتک  تنظیم کے تقریباً 60 ارکان کو بے اثر کیا جا چکا ہے۔

کلاؤ لاک آپریشن سے تنظیم کو دباؤ میں لایا جا رہا ہے تو ، وہیں ان کی سرمائی  ٹھکانوں  سے باہر نکلنے اور ترکی کے خلاف نئی دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی صلاحیت بھی ختم کی جا رہی ہیں۔ عراق اور شام میں ترکی کی سرحد پار سے موثر فوجی کارروائیوں کے وسیع پیمانے پر نتائج برآمد ہوئے ہیں اور تنظیم کی ترکی کے اندر کارروائی کرنے کی صلاحیت کو بھی کم سے کم کر دیا گیا ہے۔

بالآخر، ہم یہ پیشین گوئی کر سکتے ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں ترک مسلح افواج  عراق میں اپنے آپریشن کے علاقوں کو بڑھا کر تنظیم کو نشانہ بنانا جاری رکھے گی۔ اپنی موجودہ حکمت عملی کے ساتھ، ترک فوج کا  مقصد بنیادی علاقوں کو نشانہ بنانا ہے، جنہیں تنظیم محفوظ زون کے طور پر دیکھتی ہے، اور اہم لاجسٹک  راہداریوں کو بند کرتے ہوئے  اسے تنہا کرنا اور محدود علاقوں میں گھیرے میں لیتے ہوئے  بالآخر اسے مکمل طور پر ختم کر نا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں