ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کے سیاحت کے شعبے میں امسال کی پہلی سہہ ماہی میں اضافہ

ترکی کی سیاحت کی آمدنی میں پچھلے سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 122.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترکی کے ادارہ شماریات نے رواں سال کے جنوری تا مارچ کی مدت کے لیے سیاحت کے اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔

اس کے مطابق سیاحت کی آمدنی گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 122.4 فیصد بڑھ کر 5 ارب 45 کروڑ 48 لاکھ 88 ہزار ڈالر ہوگئی ہے۔

سیاحت کی آمدنی کا 76.5 فیصد (موبائل فون رومنگ اور میرینا سروس کے اخراجات کو چھوڑ کر) غیر ملکی سیاحوں  سے اور 23.5 فیصد بیرون ملک مقیم ترک  شہریوں سے حاصل کیا گیا ہے۔

مذکورہ مدت میں اخراجات میں سے 4 ارب 852 ملین 137 ہزار ڈالر ذاتی اخراجات تھے اور 602 ملین 350 ہزار ڈالر پیکج ٹور اخراجات تھے۔

مذکورہ مدت کے دوران، 52.1 فیصد غیر ملکی  سیاحوں   نے  زیادہ تر ترکی کا دورہ "سفر، تفریح، کھیل اور ثقافتی سرگرمیوں” کے مقصد کے تحت  کیا جبکہ 24 فیصد نے رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کی غرض سے کیا  اور  10.1 فیصد  نے شاپنگ  کے مقصد کے تحت کیا  ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں