ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جامعہ کراچی خودکش حملے کی تحقیقات، ایم فل کا طالب علم گرفتار

کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں نت نئے انکشافات بھی ہورہے ہیں۔
ذرائع کےمطابق خودکش دھماکے میں ملوث سہولت کاروں کےخلاف کارروائی کےلیے تفتیش کاروں نے گزشتہ رات گلشن اقبال کے علاقے میں کارروائی کی جہاں سے ایم فل کے ایک طالب علم کو حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حراست میں لیا گیا شخص جامعہ کراچی میں لیکچرزبھی دیتا تھا، ملزم کے زیراستعمال لیپ ٹاپ اور غیرملکی لٹریچر بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تفتیش کاروں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کیا جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے متعلق مواد بھی ملا ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث افراد سوشل میڈیا سے رابطہ کرتے تھے۔
جامعہ کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں