سیول ( انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں ایک فوجی افسر اور تاجر کو جاسوسی کے الزم میں گرفتارکرلیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق آرمی کیپٹن کو مبینہ طور پر جاسوس کیمرے والی ایک گھڑی بھی مہیا کی گئی تھی، تاکہ معلومات چوری کرنے میں آسانی ہو۔ مقامی پولیس کے مطابق کپتان اور تاجر دونوں کو کرپٹو کرنسی میں رقومات کی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ایک ایجنٹ نے جنوبی کوریا کے عسکری نظام تک رسائی حاصل کرنے کے لیے 2افراد کو جاسوسی کے لیے بھرتی کیا تھا اور انہیں کرپٹو کرنسی میں ادائیگی بھی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار دونوں جنوبی کوریا کے شہری ہیں۔