ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کی انٹر اکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور:لاہور ہائیکور ٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف لینے کے حکم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حمزہ شہباز کے بطور وزیرا علیٰ حلف لینے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل درج کرائی گئی تھی جس پر پہلے رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اعتراض عائد کی گیا تھا لیکن بعد میں اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بنچ آج ہی سماعت کر ے گا،واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو نمائندہ مقرر کرتے ہوئے آج حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا تھا جس کیخلاف پی ٹی آئی نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی جو سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں