فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں نئے علوم اور عالمی سطح پر جدید رجحانات کی روشنی میں مختلف کلیہ جات اور تدریسی شعبوں کی ریسٹرکچرنگ کی جائے گی تاکہ نوجوانوں کو مربوط‘ جامع اور متنوع علوم سے روشناس کرواکر مستقبل کی ضروریات کا احاطہ کیا جا سکے۔ یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمدخاں نے ڈینز کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔
ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تدریسی شعبوں اور کلیہ جات کی ریشنلائزیشن کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے لہٰذا وہ چاہیں گے کہ تمام متعلقین کی مشاورت اور اتفاق رائے سے قومی سطح پر موجود مختلف پیشہ ور کونسلوں کے قواعد و ضوابط کی روشنی میں متعدد شعبہ جات کا انضمام‘ نئے انسٹی ٹیوٹ کا قیام اور کلیہ جات کی ری سٹرکچرنگ کی تجاویز پرڈینز کمیٹی کے آمدہ اجلاس میں دوبارہ غور کرنے کے بعد مجاز اتھارٹیز سے ان کی منظوری لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ علم کی کوئی سرحد نہیں لہٰذا ہمیں خود احتسابی کے عمل سے گزرتے ہوئے کھلے قلب و ذہن کے ساتھ ناگزیر تبدیلیوں کیلئے خود کوتیار کرنا ہوگا تاکہ 22کروڑ آبادی پر مشتمل ملک پاکستان میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے مقاصد پوری یکسوئی کے ساتھ حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی لیبارٹری و فیلڈ سٹاف کے ساتھ ساتھ انتظامی سٹاف و افسران کی پیشہ وارانہ استعدادکار میں اضافہ کیلئے مختلف تربیتی ورکشاپس کا انعقادکیا جائے گا جس کیلئے کامیاب نوجوان پروگرام اور دوسرے پلیٹ فارمز سے وابستہ فنڈنگ کوبروئے کار لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اپنی ڈیجیٹلائیزیشن پالیسی کے تحت تمام دفاتر کو ای آر پی نظام سے منسلک کر رہی ہے تاکہ تمام دفتری امور تیزی سے نمٹائے جا سکیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں عید کے بعدمکمل طورپر فزیکل کلاسز کا اجرا کیا جائے گا پروفیسرڈاکٹر اقرار احمدخاں نے کہا کہ ہماری قوم کو قدرت نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کوخداداد قابلیت میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے مناسب ماحول مہیا کیا جائے تاکہ وہ ان صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابیو ں و کامرانیوں کا سفر احسن انداز سے طے کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں جاری پروگرامز کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے نصابی اصلاحات کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ نو مئی سے تمام طلبہ کے لئے فزیکل کلاسز کا اجراکیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہارورڈو یونیورسٹی اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنز لمز کے اشتراک سے ملکی و بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ انتظامی پوزیشنوں پر تعیناتیوں کیلئے مسابقتی بنیادوں پر اپنے افسران کو تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ یونیورسٹی کے زیادہ سے زیادہ ماہرین جامعات کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں کی سربراہی کیلئے ذہنی‘ نفسیاتی اور انتظامی طو رپر خود کو تیار کر سکیں۔
اجلاس میں پرووائس چانسلرڈاکٹر انس سرور قریشی‘ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر امان اللہ ملک‘ ڈین سائنسز ڈاکٹر اصغر باجوہ‘ ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر سرفراز حسن‘ ڈین انجینئرنگ ڈاکٹر ارشاد‘ ڈین کلیہ اُمور حیوانات ڈاکٹر قمر بلال‘ ڈین فوڈ سائنس ڈاکٹر مسعود صادق بٹ‘ پرنسپل آفیسرتعلقات عامہ ڈاکٹر محمد جلال عارف‘ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سوائل سائنس ڈاکٹر غلام مرتضی سندھو‘ پرنسپل آفیسراُمو رطلبہ ڈاکٹر شہباز طالب ساہی‘ ڈائریکٹر جنرل نیفسیٹ ڈاکٹر عمران پاشا‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر انڈومنٹ فنڈ ڈاکٹر اعجاز بھٹی‘ پرنسپل آفیسر آئی ٹی احسن رضا ستار‘ پرنسپل آفیسرانجینئرنگ و کنسٹرکشن ڈاکٹر محمدارشد‘ پرنسپل آفیسرہیلتھ سینٹر ڈاکٹر طارق جاوید‘ چیئرمین سپورٹس بورڈ ڈاکٹر احمد ستار خاں‘ پرنسپل آفیسر سکولز ڈاکٹر انجم ضیاء‘ ڈائریکٹر کیس ڈاکٹرسلطان حبیب اللہ‘ ڈائریکٹر کیب ڈاکٹرمحمدسرورخاں‘ ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر ہارون زمان خان“رجسٹرار طارق محمود گل‘ ڈائریکٹر ہیومن ریسوس ڈاکٹر منظور اختر‘ ٹریژرعمر سعیدقادری‘ ناظم امتحانات طارق محمود‘ لائبریرین عمرفاروق‘ ڈائریکٹرپرکیورمنٹ رانا خالد‘ ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈیز ڈاکٹر فیصل اعوان‘ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر بابر شہباز‘ ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹس ڈاکٹر احسن خاں‘ ڈائریکٹر مائیکروبیالوجی ڈاکٹر سجادالرحمن‘ ڈائریکٹر بیرونی روابط ڈاکٹر وسیم اکرم‘ ڈائریکٹر بائیوانرجی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر انجم منیر‘ سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی‘ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ڈاکٹر ندیم اکبر سندھو‘ ڈائریکٹر ایکسٹینشن ڈاکٹر خالد محمود چوہدری‘ ڈائریکٹر بزنس مینجمنٹ سائنسزڈاکٹر عبدالغفور اور ناظم اُمور طلبہ ڈاکٹر ندیم عباس شریک تھے۔
منبع: اردو پوئنٹ
The post زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تدریسی شعبوں اور کلیہ جات کی ریشنلائزیشن کی ضرورت ہے، ڈاکٹر اقرار appeared first on شفقنا اردو نیوز.