ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ بھر میں شدید گرمی، درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا

کراچی :ملک بھر میں جاری گرمی کی لہر کے پیش نظر سندھ بھر میں اس کے پھرپور اثرارت نظر آنے لگے ہیں۔سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاپہنچا ہے۔

اسکے علاوہ نواب شاہ میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ سکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔میرپورخاص میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ پنو عاقل میں 40 ڈگٹری سینٹی گریڈ اور مورو میں 40 ڈگری سینتی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت بھی 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا ہے

جبکہ مختلف اسٹیشنوں پر 30 ڈگری بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 29 اپریل، 30 اپریل اور یکم مئی موجودہ ہیٹ ویو کے گرم ترین دن ہو سکتے ہیں تاہم شہر میں رواں ماہ کے وسط میں ہیٹ ویو میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک اور ہیٹ ویو 7 یا 8 مئی کو آسکتی ہے اور مئی کے وسط تک رہے گی،

ملک کے مشرقی حصے اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ، جنوبی وسطی پنجاب ہیٹ ویو سے متاثر ہوگا جب کہ کراچی نسبتا ٹھنڈا رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں