ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام ، اسدی خاندان کے پاس 2ارب ڈالر اثاثوں کا انکشاف

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شام پر قابض بشار الاسد اور اس کے گھرانے کی دولت کی خالص مالیت ایک سے 2ارب ڈالر کے درمیان ہے۔کانگریس کی جانب سے مطالبے پر تیار کی گئی ایک رپورٹ میں وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ یہ رپورٹ اندازے پر مبنی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق بشار کے خاندان کے پاس ایسے اثاثے بھی ہیں ، جن کو فرضی ناموں یا پھر جائداد کے مبہم معاہدوں کے ذریعے ملکیت میں رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خاندانی دولت کے مالکان میں بشارالاسد، بیوی ، بھائی ، بہن ، خالہ زاد اورماموں زاد بھائی شامل ہیں۔ ان میں زیادہ تر افراد پر امریکی پابندیاں عائد ہیں۔بشار کے 3بیٹوں کی خالص دولت کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ ان میں سب سے چھوٹے بیٹے کی عمر 17 برس ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے رواں سال جونری میں شام کے حوالے سے سلامتی کونسل کے سامنے تشویش ناک اعداد و شمار پیش کیے تھے۔ ان کے مطابق 2.2 کروڑ کی آبادی میں سے تقریبا 90 لاکھ شامی ایسے علاقوں میں رہ رہے ہیں جن پر حکومت کا کنٹرول نہیں ہے۔ ان میں 56 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔گوتیریس نے بتایا کہ دستیاب اعداد و شمار اور رپورٹوں کے مطابق جنگ کے دوران میں شام کی معیشت کو پہنچنے والا خسارہ 442 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شام میں 90فصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ ان میں 60فیصد لوگ غذائی بحران سے دوچار ہیں۔ ان کے علاوہ 78.8 لاکھ افراد کے لیے ڈاکٹر یا عالمی سطح پر قابل قبول معیار ی طبی مراکز نہیں ہیں۔

The post شام ، اسدی خاندان کے پاس 2ارب ڈالر اثاثوں کا انکشاف appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں