راولپنڈی: دنیائے کرکٹ کے جانے مانے ریٹائرڈ کرکٹرز شعیب اختر، شین واٹسن اور اے بی ویلیئرز کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو کا تبادلہ جس میں تینوں ریٹائرڈ کھلاڑیوں نے اپنے کیریئر کو یاد کیا۔ شعیب اختر کی جانب سے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بال پھینکنے والے میچ کو کرکٹ آسٹریلیا نے یاد کیا۔
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر شین واٹسن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس گیند کے کھیلتے وقت میں 21 سال کا تھا۔شین واٹسن نے کہا کہ شعیب اختر بہت عمدہ اور انتہائی تیز ترین فاسٹ بولر تھے۔دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ مجھے ابھی بھی شعیب اختر کی تیز رفتار باولنگ کا سوچ کر ڈر لگتا ہے۔ اس پر ردّعمل دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز باو¿لرز کی نیندیں اڑا دیا کرتے تھے۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے شعیب اختر کے باولنگ اٹیک کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ کیریئر کے شروعات میں ہی شعیب اختر نے تیز رفتار باو¿لنگ سے میری ٹانگ زخمی کردی تھی۔انہوں مزاحیہ انداز میں کہا کہ شعیب اختر کو چھکا مار کر احساس ہوا تھا کہ میں نے بہت بڑی غلطی کردی۔شین واٹسن نے کہا کہ شعیب اختر کی تیز رفتار باولنگ میں کبھی نہیں بھول پاؤں گا۔